Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 38 حکومتی اداروں کی شرکت سے لیپ 3 کا آغاز

’23 ڈیجیٹل پورٹل کا اعلان ہوگا جبکہ 30 سے زیادہ ورکشاپس اور 45 سے زیادہ تعاون معاہدے ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کے ملہم ایگزیبیوشن سینٹر  میں لیپ 3 کا آغاز ہوچکا ہے جو 7 مارچ تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لیپ 3 میں 38 حکومتی اداروں  کی شرکت سے 23 ڈیجیٹل پورٹل کا اعلان ہوگا جبکہ 30 سے زیادہ ورکشاپس اور45 سے زیادہ تعاون معاہدے ہوں گے۔
لیپ 3 ’نئے افق‘ کے عنوان کے تحت شروع کیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل اورٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین خطاب کریں گے۔
لیپ 3 میں مصنوعی ذہانت، سمارٹ سٹیز، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے متعلق ورکشاپش منعقد ہوں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ لیپ 3 کے وزٹروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی ۔
واضح رہے کہ لیپ 3 138 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منعقد کیا جارہا ہے۔

شیئر: