Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مفرور شخص  پاکستان کے حوالے کر دیا

’مفرور شخص نے 2004 میں پنجاپ پولیس کے اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے قتل کیس میں گزشتہ 20 سال سے مفرور شخص کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مفرور شخص کا نام عابد حسین ہے اور اس نے 2004 میں پنجاپ پولیس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہو گیا۔
بیرون ملک فرار ہونے کے بعد پاکستانی پولیس نے مفرور شخص کی اطلاع انٹرپول کو دے دی جس نے اس کی ریڈ وارنٹ جاری کیے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’مفرور شخص کی سعودی عرب میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر سعودی انٹرپول سے رابطہ کیا گیا جس نے اسے گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔‘
 
 

شیئر: