Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد... حکومت حزب اختلاف محاذآرائی ،نیا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف ، ایم کیوایم، مسلم لیگ(ق)،شیرپاو، جماعت اسلامی، اے این پی، شیخ رشید  سمیت دیگر سے رابطے کرکے ا جلاس کے ایجنڈے پر بات چیت کی ہے۔حکومت کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوںکے لیڈروں کی تقاریر نشر نہ کرنے کے معاملے پر غور ہوگا ۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، خارجہ پالیسی، بجلی بحران، ایم این اے جمشید دستی کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتیں نیا لائحہ عمل مرتب کریں گی۔ حزب اختلاف نے بجٹ اجلاس میں مختلف وزارتوں کے خلاف کٹوتی کی500سے زائد تحریکیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں، اجلاس میں اس حوالے سے بھی بات ہوگی۔

 

شیئر: