Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: بلوچستان کے ضلع پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر کیا حاصل کیا؟

آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب
قومی اسمبلی ہال میں صدارتی انتخابات: خواتین کی خوش گپیاں اور نعرے بازی کا مقابلہ

----------------------------------------------

پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیویز کے مطابق یہ حادثہ ضلع پشین کے علاقے کلی شادیزئی سیدان میں پیش آیا۔ بجلی گرنے سے متعدد مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ محمد خیر اور 10 سالہ مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

چینی صدر کی آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

آصف زرداری نے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے ملک کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
اتوار کی سہ پہر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر آصف زرداری سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر اہم اشخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی ریلی زیر پوائنٹ سے پریس کلب کی طرف رواں دواں

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کی قیادت شیر افضل مروت اور عامر مغل کر رہے ہیں۔ ریلی میں درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار شریک ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کورال پل کی جانب آنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کو کھنہ جانے سے روک دیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان وفاقی پولیس سے گرفتاری کے ڈر سے پرانے ئیرپورٹ کی جانب گاڑی پر نکلے۔ پرانے ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ناکہ پر بعض کارکنا ن بھاگ گئے، جبکہ متعدد کوراولپنڈی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

----------------------------------------------

لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس کا کریک ڈاؤن

تحریک انصاف کی جی پی او چوک پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے کریک ڈاون کیا ہے اور سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حافظ فرحت عباس کو لے کر روانہ ہوگئی۔ پولیس کے کریک ڈاون کے بعد پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہو گئے۔

----------------------------------------------

’مبارکباد کا شکریہ‘، شہباز شریف بنگلہ دیش سے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دینے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’شیخ حسینہ میرے وزیر اعظم منتخب ہونے پر آپ کے مبارکباد کے پیغام کے لیے شکریہ۔ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘

----------------------------------------------

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حتمی نتیجے کے مطابق آصف علی زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں کُل ایک ہزار 44 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، آصف علی زرداری کو  411 جبکہ محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔

----------------------------------------------

وزیراعظم شہباز شریف کا ماہ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکج

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے 7 ا رب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کردیا ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں گے۔
مزید کہا گیا کہ ’ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج کے تحت عام بازار سے کم قیمت پر اشیا فراہم کی جائیں گی۔‘
پریس ریلیز کے مطابق ’تین کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبار ک کے دوران سستے داموں کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹا، چاول، دال، گھی، چینی، شربت اور دودھ مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔‘
رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔ آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔‘

----------------------------------------------

تحریک انصاف کا مہنگائی اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان زیرو پوائنٹ پہنچنا شروع ہو گئے۔ کارکنان نے سابو وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔
زیرو پوائنٹ پر تین مختلف ریلیاں اکھٹی ہو کر پریس کلب تک جائیں گی، شعیب شاہین اور عامر مغل بھی ریلیوں کی صورت میں زیرو پوائنٹ پہنچیں گے، جبکہ شیر افضل مروت مجموعی طور پر ریلی کی قیادت کریں گے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے 2 بجے جی پی او چوک میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جی پی او چوک پر تعینات ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے کارکنان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کے عوام ناراض ہیں۔ ان کا غصہ اور ناراضگی واضح ہے۔ لاکھوں لوگوں نے انتخابات میں فیصلہ دیا اور صرف چند لوگوں نے اسے الٹ دیا۔ مزید چوٹ پہنچانے کے لیے سب سے زیادہ ناپسندیدہ کرداروں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ یہ جدید دور کا سب سے بڑا جمہوری دباؤ ہے۔‘

----------------------------------------------

الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے:  مہر بانو قریشی
تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ ’الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔‘
پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ان کے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آپ کا گلا گھونٹا گیا ہے، آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ آپ لوگوں نے ووٹ کے ذریعے مجھے جتوایا ہے دھاندلی کے ذریعے میرے اور آپ کے حق پہ ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انشاءاللہ جلد انصاف ہوگا، آپ کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔‘

----------------------------------------------

پشاور بورڈ بازار دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے: پولیس

خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ ’پشاور میں بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس کے مطابق اس واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا اور ہلاک و زخمی ہونے والے دہشت گرد ہیں۔‘
پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے اور یہ پولیس کو مطلوب تھے۔‘

----------------------------------------------

نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری آج ہو گی

نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آصف زرداری سے حلف لیں گے۔
گذشتہ روز حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کل 1185 الیکٹورل ووٹوں میں سے 1044 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مخصوص نشستوں سمیت 92 نشستیں تاحال خالی ہیں جبکہ پریزائڈنگ افسران نے کل نو ووٹ مسترد کیے۔

----------------------------------------------

ن لیگ نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کر دی
‏پنجاب سے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
اضافی مخصوص نشستوں پر سائرہ افضل تارڑ، بشریٰ انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبیں، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ امنہ بتول نئی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: