Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا تیسرا بحری جہاز غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوگا

تیسرا بحری جہاز رمضان المبارک کی آمد پر بھیجا گیا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات آئندہ دو دن کے دوران غزہ کے متاثرین کےلیے تیسرا بحری جہاز مصری پورٹ العریش روانہ کرے گا۔
بحری جہاز پر ساڑھے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان سے لدا ہوا ہے جو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔ 
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 
اماراتی جہاز پر کھانے پینے کی اشیاِ، شیلٹرز کا سامان ادویہ و طبی سامان  اور بچوں کے لیے خوراک موجود ہے۔ 
تیسرا بحری جہاز رمضان المبارک کی آمد پر بھیجا گیا ہے تاکہ غزہ کے متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
اس سے قبل امارات نے پہلے بحری جہاز سے چار ہزار 16 ٹن اور دوسرے بحری جہاز کے ذریعے چار ہزار 303 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا تھا۔
 غزہ  کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم ہے۔  
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔
یاد رہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے گزشتہ نومبر کو فلسطینی عوام کےلیے امدادی کاررائیوں کے آغاز کا حکم دیا تھا۔

شیئر: