Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار

اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا۔ (فوٹو البیان)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک شہری کی اطلاع پر کارروائی کی۔ عرب شہری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا۔
دبئی پولیس میں کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی نے بتایا کہ  تفتیش کی گئی تو اس نے یہ جواز پیش کیا کہ بھکاری خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی ملتی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی  نے کہا کہ عرب شہری نے پہلے بھاگنے کی کوشش کی۔ اب اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو رمضان المبارک میں لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے بھکاریوں کو رقم نہ دینے ار صرف جائز ذرائع سے عطیات دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے دن سترہ بھکاریوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے دبئی پولیس کی ایپ پر پولیس آئی سروس کے ذریعے بھیک مانگنے یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاع دی جائے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: