پاکستان سپر لیگ 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
18 فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
-
شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردارNode ID: 844561
پی ایس ایل 9 کے اختتام کے بعد بہت سے لمحات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف کرکٹ کا ہی چرچہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹرینڈز میں اس وقت شاداب خان کی وائرل ویڈیوز سرفہرست ہیں جن میں وہ میچ کے بعد گراؤنڈ میں اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی اپنی اہلیہ اور والدہ سے گراؤنڈ میں ملاقات کی ویڈیو وائرل۔ شاداب نے والدہ کو اپنا میڈل پہنا دیا۔#PSLFinal #PSL2024 #HBLPSLFinal #ShadabKhan pic.twitter.com/c5ACg7bdrf
— Urdu News (@UrduNewsCom) March 19, 2024
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شاداب کی اہلیہ پر مسرت انداز میں آگے بڑھ کر اپنے شوہر سے مل رہی ہیں اور اس کے بعد شاداب سامنے موجود اپنی والدہ کی طرف بڑھتے ہیں اور اپنا میڈل اتار کر ان کو پہنا دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’شاداب خان اپنی زندگی میں جیت گئے۔‘
ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے والے تین بھائی نسیم، حنین اور عبید شاہ میچ ختم ہونے کے بعد اپنے والد کو کرسی پر بٹھا کر ان کے گرد کھڑے ہیں۔
حال ہی میں تینوں بھائیوں کے والد ظفر شاہ نے میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے بچوں نے میرا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، کبھی نہیں سوچا نہیں تھا کہ تینوں بیٹے قومی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے۔‘
نسیم، حنین اور عبید شاہ پی ایس ایل فائنل کے بعد اپنے والد کے ساتھ۔ #NaseemShah #UbaidShah #HunainShah #PSLFinal #PSL2024 pic.twitter.com/crJmFS21OG
— Urdu News (@UrduNewsCom) March 19, 2024
علاوہ ازیں پی ایس ایل فائنل کے بعد ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے جشن منانے کی ویڈیو بھی شامل ہے جس میں دیکھا گیا کہ ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں فتح کے بعد گراؤنڈ کا چکر لگا رہے ہیں اور انہوں نے اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اہم تھی، یہ ہم سب کا مشترکہ پلان تھا۔
Beautiful Vedio of the PSL History #HBLPSLFinal pic.twitter.com/oomGqHxY7W
— Wahid Babar (@itswahid18) March 18, 2024
پی ایس ایل 9 فائنل میں کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے عماد وسیم بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی ہے۔
میچ کے دوران دیکھا گیا کہ عماد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور بریک لے کر ڈریسنگ روم گئے جہاں انہیں کیمرے پر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں کہا کہ ’پاکستان سموکنگ لیگ۔‘
PAKISTAN "SMOKING" LEAGUE #HBLPSL9 #HBLPSLFinal pic.twitter.com/pwpaj4bLh8
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 18, 2024
عماد وسیم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں اپنی فیملیز کے ہمراہ موجود تھے، عماد وسیم نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور انہوں نے پھر دوبارہ سے شائقین کی طرف دیکھتے ہوئے سگریٹ پینے کا ایکشن کیا۔
فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو کتنی انعامی رقم ملی؟
پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کیساتھ ہی ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھاری انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ ٹیم ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ ملے۔