Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو رمضان میں مفت فول تقسیم کررہا ہے

پہلے ایک خاتون رمضان میں مفت فول تقسیم کرتی تھیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے الرس گورنریٹ کا رہائشی سعودی شہری گزشتہ پانچ برس سے رمضان المبارک میں اپنے گھر کے سامنے مفت فول اور روٹی تقسیم کررہا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ الدخیل نے بتایا کہ’الرس میں مفت فول تقسیم کی روایت کئی سال پرانی ہے۔ پہلے ام الدخیل نامی خاتون مفت فول تقسیم کرتی تھیں، ان کی وفات کے بعد مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میں اس کارخیر کو جاری رکھوں۔‘
 ’اپنے کچھ دوستوں سے بات کی اور پھر یہ سلسلہ شروع کردیا۔  کرایے پر ایک کچن لیا، جہاں دوپہر تین بجے سے فول کی تیاری شروع کردیتے ہیں اور افطار سے قبل تقسیم کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’وہ روزانہ 400 فول کے ڈبے بھرتے ہیں، ایک ڈبہ 4 افراد کے لیے کافی ہوتا ہے، جبکہ روزانہ روٹی کی 300 تھیلیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔‘
’کھانے کی تقسیم کا عمل 20 منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے، جبکہ کھانے کے تمام اخراجات پانچ افراد پر مشتمل گروپ برداشت کرتا ہے۔‘

شیئر: