Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلا رمضان، یہ بہت خوبصورت تجربہ ہے: سفیر پاکستان

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے’ یہ سعودی عرب میں میرا پہلا رمضان ہے اور یہ بہت خوبصورت تجربہ ہے۔‘
’اس سے پہلے میں ڈنمارک میں وقت گزارا تھا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ سعودی عرب میں مسلمان بھائیوں کے ساتھ رمضان گزارنا ایک مختلف تجربہ ہے اور وہ اسے انجوائے کررہے ہیں۔‘
سفیر پاکستان کا کہنا تھا ’سعودی عرب کی روایات بہت خوبصورت ہیں۔ کچھ دن پہلے میں مدینہ منورہ گیا۔ مسجد نبوی میں نے افطار کیا کی اور یہ میرے لیے منفرد تجربہ تھا جہاں مختلف لوگوں نے مجھے اپنے دستر خوان پر افطار کی دعوت دی۔‘
ان کا کہنا تھا ’اس میں کافی محبت اور گرمجوشی محسوس ہوئی، یہ سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی ہے۔‘
 اس کے علاوہ سعودی عرب میں رمضان کے دوران لوگ ایکدوسرے کو تحفے دیتے ہیں جو دیگر ممالک میں بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔
احمد فاروق نے کہا کہ’ روزہ رکھنے کی روحانی کیفیت اور رمضان کی سپرٹ پاکستان سے کافی مشاہبت رکھتی ہے۔‘
’رمضا ن دوستوں اور رشتے داروں کے اکھٹے ہونے اور اللہ سے تعلق جوڑنے کا موقع ہے۔‘
 اس کے علاوہ لوگ اس مہینے میں ضرورت مند افراد کےلیے صدقہٓ، خیرات اور زکوۃ کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ پہلو پاکستان اور سعودی عرب دونوں میں مشترک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں رمضان کے تجربے کے خوشگوار احساسات ہیں اور پاکستان میں بھی ایسے ہی ہوتا ہے۔‘

شیئر: