چین کی اقتصادی ترقی میں شراکت دار ہونا چاہتے ہیں: آرامکو سربراہ
’چین میں آرامکو اولین سرمایہ کاروں میں سے مگر ہم محض سرمایہ کاری نہیں، شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
آرامکو کمپنی کے سربراہ انجینئرامین الناصر نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی چین کی اقتصادی ترقی کے سفر میں شراکت دار ہونا چاہتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’چین میں آرامکو اولین سرمایہ کاروں میں سے مگر ہم محض سرمایہ کاری نہیں، ہم شریک بھی ہیں‘۔
وہ چینی دار الحکومت بیجنگ میں منعقد اکنامک فورم سے خطاب کر رہے تھے۔
آرامکو کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’چین نے گزشتہ دودہائیوں کے دوران حیرتناک ترقی کی ہے‘۔
’ہمیں فخر ہے کہ سعودی آرامکو چین کو توانائی فراہم کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آرامکو اور چین کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے جسے آئندہ دنوں میں مزید وسعت دینے کے قوی امکانات ہیں‘۔