Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی پنجاب میں پانچ ہزار رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں 1250 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں میں پانچ ہزار رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا۔
پیرکو کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ماہ رمضان میں پانچ ہزار فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل کوٹ ادو، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں مکمل کر لیا، جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے چوتھے مرحلے کا حصہ تھا۔
منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلعے میں 1250 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے، جس سے چاروں اضلاع میں 35 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
 فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خورونوش شامل تھیں۔ ایک فوڈ پیک 97 كلوگرام پر مشتمل تھا جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل، 5 كلو گرام چینی اور 2 کلوگرام کھجوریں شامل تھیں۔
 ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومتی انتظامیہ اور حیات  فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے مکمل کیا گیا۔

شیئر: