Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس سے محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی کی ملاقات

انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر بات چیت ہوئی (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین میں دینی امور انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے دفتر میں سعودی محکمہ امن عامہ  کے ڈائریکٹر محمد البسامی سے ملاقات کی۔
سبق ویب کے مطابق ملاقات میں دینی امور کی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر بات چیت ہوئی۔
رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین کو مناسب روحانی اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر باہمی تعاون پر غور کیا۔
اس موقع پر شیخ السدیس نے مسجد الحرام کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے، زائرین کو آسانی اور سہولت کے ساتھ عبادت کے موقع فراہم کرنے کی کوششوں پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری عشرے میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انتظامیہ دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
 محمد البسامی نے دینی امور انتظامیہ اور اس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا عوامی مفاد  اور سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین کی خدمت میں مصروف دیگر اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
 ملاقات میں حج وعمرہ اسپیشل فورسز کے سربراہ کرنل ڈاکٹر فواز بن عبداللہ المتیھی بھی شریک تھے۔

سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران کے اعزاز میں افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے مسجد الحرام میں مصروف عمل سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔
 امربالمعروف والنھی عن المنکر اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السند، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی، حرمین شریفین اتھارٹی کے سی ای او انجینئر ظافر الشہرانی اور دیگر سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔

شیئر: