Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین کے وزیر اعظم کی سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

جدہ ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز منگل کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر اقتصاد فیصل بن فاضل الابراہیم، سپین میں سعودی عرب کی سفیر امیرہ ھیفا بنت عبدالعزیز بن عیاف، جدہ کے میئر، مکہ ریجن کے ڈائریکٹر پولیس اور دیگر عہدایدار بھی موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق پیڈرو سانچیز مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں، وہ قطر اور اردن بھی جائیں گے۔

شیئر: