Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ایک اور طیارہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر العریش پہنچ گیا

یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے امدادی سامان لے کر 46 واں طیارہ سنیچر کو مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت وزارت دفاع کے تعاون سے غزہ کے متاثرین کےلیے بھیجے گئے طیارے میں خوراک، شیلٹرز کا سامان موجود ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں برادر فلطسینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

 اب تک 46 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی اور بحری پل قائم کیے ہوئے ہے۔
 اب تک 46 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے جبکہ پانچ بحری جہاز بھیجے گئے ہیں۔  
سعودی عرب نے 20 ایمبولینسیں بھی بھیجی ہیں جبکہ غزہ کے فلسطینی متاثرین کی مدد کے  لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔

شیئر: