Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے رہائشی سب سے کم گھنٹے سوتے ہیں

’رمضان کے دوران راتوں کو جاگنے کی وجہ سے لوگوں کی روٹین خراب ہوچکی ہے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ فہد میڈیکل سٹی کے مشیر ڈاکٹر مانع الشہری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے رہائشی دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم گھنٹے سوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران راتوں کو جاگنے کی وجہ سے لوگوں کی روٹین خراب ہوچکی ہے‘۔
’چھوٹے اور بڑے رمضان کے بعد سونے اور جاگنے کے أوقات کو معمول پر لانے سے قاصر نظر آرہے ہیں‘۔
انہوں نے رمضان سے قبل کے معمولات کو بحال کرنےاور رات کو سونے  کے لیے دو دن مسلسل جاگتے رہنے سے خبردار کیا ہے۔
انہو ں نے کہا ہے کہ ’بعض لوگ رات کی نیند کو بحال کرنے کے لیے پورا دن جاگنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اگلے دن رات کو سویا جاسکے‘۔
’ایسا کرنا صحت کے لیے خطرناک اوردماغ پر منشیات جیسے اثرات پیدا کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے رہائشی روزانہ 6 سے 7 گھنٹے سوتے ہیں‘۔
’دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سونے کی یہ شرح بہت کم ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سونے کے معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے‘۔
’دن میں ایک گھنٹے کے لیے دھوپ میں رہنے سے جسم کی بیالوجی گھڑی بھی درست ہوجاتی ہے‘۔

شیئر: