Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی پاکستانی علما سے ملاقات

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی علما سے ملاقات کی۔
اتوار کو پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔
اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی علما کا سعودی عرب کے ساتھ قدیم روحانی اور برادرانہ تعلق ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور معزز وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے اس بابرکت تقریب کے انعقاد پر شکرگزار ہیں۔‘
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ایوان بالا اور ایوان زیریں میں علما کی نمائندگی موجود ہے جو بغیر کسی تفریق کے تمام طبقات اور مکاتب فکر کی آواز ہے۔‘

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستانی علما سے ملاقات کی (فوٹو: میڈیا سیل جے یو آئی ف)

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستانی علما کا سعودی عرب کے ساتھ قدیم روحانی اور برادرانہ تعلق ہے۔ ہمارے فلسطینی بھائی جس وحشیانہ بربریت کا سامنا کر رہے ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے جہاں انسانی حقوق کو پامال کر کے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔‘
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان کے 9 روزہ دورے پر ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق معزز مہمان دورہ مکمل کرنے کے بعد 15 اپریل کو واپس جائیں گے۔

شیئر: