Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے افرادی قوت: حکومتی اقدامات سے مزید ویلیو ایڈ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی میں مملکت میں مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار رہا ہے جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سے ہمارے جو بھائی سعودی عرب میں رہتے اور کام کرتے ہیں، میں ان کی سعودی عرب کی ترقی میں ادا کیے جانے والے کردار پر ان کا مشکور ہوں اور تاریخی طور پر انہوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘
’ہمارے پاکستان کے بھائی سعودی عرب کی تعمیر اور بنانے میں ہمارے کئی دہائیوں سے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ اور ان کا ہماری معیشت میں بہت زیادہ مثبت کردار رہا ہے اور امید ہے یہ کردار آئندہ بھی رہے گا۔‘
’اور اس حوالے سے (پاکستانی ورک فورس کی برآمد) حکومتی اقدامات کے باعث مزید ویلیو ایڈ کریں گے جو ہمارے لیے سود مند ہوگا۔‘
درپیش چینلجز کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ان کا ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے جس طرح تاریخی طور پر ہم نے کیا ہے۔
’ہم نے ماضی میں بھی چیلنجز پر مشترکہ طور پر قابو پایا ہے۔ اور سعودی عرب دنیا کو درپیشن چیلنجز کے مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔‘
اس موقع پر پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب اور سعودی قیادت کے مشکور ہیں کہ وہ 25 لاکھ سے زیاد پاکستانیوں کی میزبانی کرتے ہیں جو کہ پاکستان کی کل ورک فورس کا 28 فیصد ہے اور وہ پاکستان کی معیشت میں اپنے ترسیلات زر کی صورت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘
اسحقاق ڈار نے کہا کہ ‘میں نے اپنے بھائی فیصل بن فرحان سے درخواست کی ہے کہ ہم نے اپنے ورکس فورس کو بیرون دنیا کی ضروریات کے مطابق ٹرین کرنے کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے۔ اور مملکت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زبردست ویژن ’ویژن 2030‘  کے مطابق نئی دنیا نیوم سٹی کے نام سے بنا رہے ہیں۔ میں نے درخواست کی ہے کہ سعودی لیڈرشپ پاکستان سے مزید افرادی قوت و وسائل درآمد کرنے پر غور کریں کیونکہ ہم مملکت کی ضروریات کے مطابق ورک فورس کی پورا کریں گے۔ ‘
 
 
 

شیئر: