Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ایئرپورٹ نےعلاقائی ہوائی اڈوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

’دنیا بھر سے 550 ہوائی اڈوں کے متعلق ووٹنگ کرائی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کو مشرق وسطی میں بہترین ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل بدھ کو جرمنی میں منعقد سکائی ٹریکس ایوارڈ میں شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کو پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ مسافروں کی ووٹنگ کی بنا پر دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے 550 ہوائی اڈوں کے متعلق ووٹنگ کرائی گئی جس مدینہ منورہ ایئرپورٹ کو پہلی پوزیشن دی گئی۔
علاوہ ازیں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کو دنیا بھر کے بہترین ایک سو ہوائی اڈوں میں 50 واں نمبر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کے سربراہ انجینئر سفیان عبد السلام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کو باعث اعزاز قرار دیا ہے۔
انہوں نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایئرپورٹ کے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: