Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غزہ میں 13 ہزار افراد ہیپاٹائٹس اے کا شکار

’1.7 ملین افراد انتہائی محدود رقبے میں قائم پناہ گاہوں میں محصور ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
فلسطینی انسانی حقوق کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 13 ہزار 902 افراد ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہوچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’محدود رقبے میں غیر معمولی تعداد میں افراد کی آبادی، صفائی کی کمی، مناسب رہائش کا فقدان اور صحت خدمات کی معدومی کے باعث ہیپاٹائٹس کے شکارمتعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے کم و بیش 1.7 ملین افراد انتہائی محدود رقبے میں قائم پناہ گاہوں میں محصور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی ضرورتوں کا شدید فقدان ہے‘۔
’گزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 65 فیصد عمارتیں اور تنصیبات کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے‘۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’صحت خدمات کے فقدان اور ادویہ کی کمی کے باعث تین لاکھ 50 ہزار مستقل مریض مسائل کا شکار ہیں‘۔
’ان میں سے ایسے مریض بھی شامل ہیں جنہیں کینسر لاحق ہے اور انہیں کئی ماہ سے علاج کی سہولت فراہم نہیں ہے‘۔
 

شیئر: