Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوداس اب تھری ڈی بنے گی

ممبئی ...بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم” دیوداس“ اب 3 ڈی بنائی جائیگی۔سنجے لیلا بھنسالی نے تقریباً 15 سال پہلے شاہ رخ، ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشت کو لے کر سپر ہٹ فلم ”دیوداس“ بنائی تھی جو اس وقت کی سب سے مہنگی بالی وڈ فلم تھی اور اسے ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی کافی سراہا گیا تھا۔ اس فلم کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر ”دیوداس“کی ٹیم اس فلم کو 3۔ ڈی فارمیٹ میں ریلیز کررہی ہے اور فلم ’دیوداس‘ کی گزشتہ ریلیز کی تاریخ 12 جولائی کو ہی پردہ سمیں کی زینت بنے گی۔ بھنسالی نے کہاکہ جب میں ”دیوداس“ کے 3۔ ڈی ورژن کو ریلیز کرنے کےلئے ذہنی طور پرتیار ہوں تو میں چاہوں گا کہ فلم کا ہر ایک سین شاندار طریقے سے پیش کیا جائے۔ مجھے ایسا لگتا ہے اس فلم کے ہر سین کو کافی گہرائی سے شوٹ کیا گیا تھا۔
 

شیئر: