Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مصری شہری نے انڈین فیملی کو ڈوبنے سے کیسے بچایا؟

حازم السوید کو ان کی بہادری پر اعزاز سے نوازا گیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
متحدہ عرب امارات دبئی میں طوفانی بارش کے دوران مصری شہری حازم السوید نے ایک انڈین خاندان کو ڈوبنے سے بچا لیا۔  وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
حازم السوید جو بینک آف مصر کی برانچ میں آپریشنل رسک منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں بتایا کہ ’گھر جانے کے لیے نکلا تو البدع سٹریٹ پرایک انڈرپاس میں پھنسے انڈین خاندان کو دیکھا جو مدد کےلیے پکار رہا تھا۔ ان کی گاڑی پانی میں تقریبا ڈوب چکی تھی‘۔
العربیہ اور گلف ٹوڈے کے مطابق مصری شہری نے بتایا ’انڈین فیملی کو بچانے کے لیے تیرتا ہوا انڈین فیملی تک پہنچا، انہیں گاڑی سے نکالا اور گھر تک بحفاطت پہنچنے کو یقینی بنایا‘۔
 انڈین فیملی نے اپنے طور پر گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن پانی اندر داخل ہونے سے گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے تھے۔
حازم السوید نے مزید کہا’ انڈین فیملی جو میاں بیوی اور ایک بچے پر مشتمل تھی، انہیں ایک ایک کرکے گاڑی سے باہر نکالا‘۔
انڈین فیملی نے جان بچانے پر مصری شہری کا شکریہ ادا کیا۔
مصری شہری 2002 سے امارات میں مقیم ہیں۔ انہیں امارات کا حصہ ہونے پر فخر ہے جسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اماراتی حکومت کی بھی تعریف کی جو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں شدید موسمی چیلنجوں اور سیلاب کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی۔
مصری بینک نے حازم السوید کو ان کی بہادری اور انڈین خاندان کی جان بچانے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

شیئر: