Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے اپر دیر میں 350 فوڈ باسکٹس تقسیم

سیلاب سے متاثرہ علاقے میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز امداد و انسانی خدمات نے پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا کے علاقے اپر دیر میں 350 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق اس سے سیلاب سے متاثرہ سرد ترین علاقے میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے پاکستان میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔
یاد رہے کہ 2015 میں اپنے آغاز سے لے کر شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے 173 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 94 ممالک میں6.4 ارب ڈالر مالیت کے دو ہزار 625 منصوبوں پرعمل درآمد کیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی انسانی، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیاں دنیا کے تمام ضرورت مند ممالک بشمول عرب اور اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔

شیئر: