Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی استاد کی 30 سال بعد سعودی طلبہ سے ملاقات، پرتپاک خیرمقدم پر حیران

طلبہ نے اسی سکول میں ملاقات کا اہتمام کیا جہاں تعلیم حاصل کی تھی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے تین دھائی قبل وطن واپس جانے والے سوڈانی استاد کے اعزاز میں ان کے شاگردوں نے ایک بڑی دعوت کا اہتمام کیا۔
سوڈانی استاد کا کہنا تھا کہ’ مجھے فخر ہےجو پودے 30 برس قبل لگائے تھے آج تناور درخت بن چکے ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے مشرقی علاقے جازان ریجن کے العارضہ کمشنری کے ابتدائی اسکول میں 30 برس قبل تعینات سوڈانی استاد کو یہ علم نہیں تھا کہ طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے طلبہ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔
کمشنری کے سیکنڈری سکول میں اس وقت تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ آج اہم عہدوں پر فائز ہیں۔
انہیں علم ہوا کہ ان کے پرانے استاد مملکت آرہے ہیں۔ ایک سابق طالبعلم نے سوشل میڈیا گروپ میں استاد کی آمد کا ذکر کیا اورتمام پرانے ساتھیوں کو جمع کرلیا ۔
عہد رفتہ کی یاد تازہ کرنے کےلیے اسی مقام پر استاد سے ملاقات کی جہاں وہ انہیں 30 برس قبل زیورتعلیم سے آراستہ کیا کرتے تھے۔
سوڈانی استاد نے واٹس اپ پر اپنے شاگردوں کا پیغام دیکھا تو یقین نہیں آیا کہ آج بھی وہ انہیں یاد ہیں۔ تمام سابق طلبہ نے واٹس ایپ پر ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسے وہ رد نہ کرسکے اور مقررہ مقام پرہنچ گئے۔
قدیم طلبا نے اپنے استاد کے اعزاز میں عظیم الشان دعوت سے قبل العارضہ کمشنری کے پرانے اسکول ’بنی معین‘ میں خصوصی ملاقات کا بھی اہتمام کیا تھا اس موقع پر انہوں نے عہد رفتہ کی یادیں بھی تازہ کیں۔

شیئر: