اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
بدھ کو عدالت نے 10 لاکھ کےعوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کل یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سائفر اور عدت کیس میں سزا معطل ہونے تک ان کی رہائی کا امکان نہیں ہے۔