Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

’مدینہ منورہ آمد پر چینی عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
چینی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ آمد پر چینی عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
شاندار استقبال کے بعد سفری کارروائی ریکارڈ وقت میں انجام دی گئی جس کے بعد بسوں کے ذریعہ انہیں قیام گاہوں تک پہنچایا گیا۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اور جدہ ایئرپورٹ پہنچنے والے عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔
حج پروازوں کی آمد پر محکمہ پاسپورٹ کے تمام کاؤنٹر کھول دیئے جاتے ہیں تاکہ تیزی سے سفری کارروائی مکمل کی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، أفغانستان، ایران اور انڈونیشیا کے علاوہ دیگر ممالک سے عازمین حج کی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
 

شیئر: