Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ورکشاپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع ریاض نے کہا ہے کہ طویق محلے میں واقع ورکشاپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ’آتشزدگی ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب لگی جس کی اطلاع ملتے ہی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے پہنچتے ہی خطرے کے دائرے کو محدود کردیا اور ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا ‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی رات کے وقت لگنے سے ورکشاپ ملازمین خالی تھا تاہم تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا خراب نظام تھا‘۔

شیئر: