Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ورلڈ واٹر فورم 2027 کی میزبانی کے لیے منتخب

انڈونیشیا میں ورلڈ واٹر فورم کے دسویں اجلاس میں 160 ممالک نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کو 11 ویں ورلڈ واٹر فورم 2027 کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں ہونے والے دسویں ورلڈ واٹر فورم کے اختتام پر سعودی عرب کو آئندہ فورم کی میزبانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انڈونیشیا میں ورلڈ واٹر فورم دسویں اجلاس میں 160 ممالک سے سربراہان اور وزرا کے علاوہ اہم شخصیات و بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔
مملکت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے فورم کا عنوان ’بہتر کل کے لیے‘ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پرپانی کے مسائل اور دشواریوں سے نمنٹے کے لیےاہداف کو متعین کرتے ہوئے کام کرنا ہے۔
وزارت پانی کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز الشیبانی نے بتایا کہ ’مملکت کو سال 2027 کے لیے 11ویں عالمی کانفرنس کی میزبانی ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پانی کے اہم مسئلے کی اہمیت کو اجاگرکرنا اور اس کے حل کے لیے کام کرنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ کانفرنس کا عنوان ’بہتر کل کے لیے‘ اس مسئلے کی اہمیت وافادیت کو مزید اجاگرکرتا ہے۔ مملکت کی جانب سے اس حوالے سے عالمی سطح پرجامع انداز میں کام کیا گیا ہے‘۔

ورلڈ واٹر فورم پانی کے انتظامات کے حوالے سے بڑا ایونٹ ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ ورلڈ واٹر کونسل کے زیر انتظام ’ورلڈ واٹر فورم‘ پانی کے انتظامات سے متعلق سب سے بڑا ایونٹ شمار ہوتا ہے۔
اس فورم میں دنیا کی مختلف حکومتیں، تنظیمیں، سرکاری حکام اور تمام متعلقہ شعبوں کے ماہرین اپنے تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرتے ہیں۔
فورم میں عالمی سطح پر آبی ذخائر کو دیرپا بنانے سے متعلق ضروری اقدامات سے متعلق تفاصیل پیش کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

شیئر: