Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں تیز ہوا، طریف میں گرج چمک

’ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’سب سے زیادہ العلا، خیبر، الحناکیہ اور المہد متاثر ہوں گے‘۔
’تاہم تیز ہوا کی تاثیر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار میں بھی محسوس کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ کیفیت شام 7 تک رہے گی جس کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’طریف میں آج دو پہر سے رات 10 بجے تک گرج چمک رہے گی‘۔
’دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکا ن ہے‘۔

شیئر: