Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ، افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

کینیڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 194 رنز سکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈیلس میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو گروپ اے کے پہلے میچ میں امریکہ کے بیٹر ایرون جونز نے 40 گیندوں پر 94 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔
کینیڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سکور کیے۔ کینیڈا کے بیٹر ناونیت دھلیوال نے 44 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف اٹھارویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ورلڈ کپ کی پہلی جیت اپنے نام کی۔
 ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ 
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، آئرلینڈ، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں۔ 

ٹی20 ورلڈ کپ میں کون سی ٹیمیں شریک ہیں؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، جنوبی افریقہ، کینیڈا، امریکہ، ویسٹ انڈیز، عمان، یوگنڈا، نیپال اور نمیبیا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
امریکہ، پاپوا نیو گنی اور یوگنڈا کی ٹیمیں پہلی مرتبہ کسی بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک ہو رہی ہیں۔

شیئر: