Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں سکوٹر کے لیے خصوصی ٹریک

’منی، مزدلفہ اور جمرات پل کے لیے تین خصوصی ٹریک بنائے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ رایل اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے الکٹرک سکوٹر کے لیے خصوصی ٹریک بنائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں آنے جانے کے لیے 1.2 کلو میٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ پہلا ٹریک مزدلفہ، منی کے درمیان ہے جس کی مجموعی لمبائی 1.2 کلو میٹر ہے‘۔
’دوسرا ٹریک منی  جمعرات پل جانے کے لیے مغربی ٹریک ہے جبکہ تیسرا ٹریک جمعرات جانے والے پیدل چلنے والے ٹریک پر قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ مشرقی داخلے تک پہنچا جاسکتا ہے‘۔
 

شیئر: