Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2024 : وادی منی میں صفائی کے لیے اضافی کارکناں تعینات

ایام حج میں کچرا اکھٹا کرنے کےلیے بڑے کمپریسر ڈرمز استعمال کیے جاتے ہیں(فوٹو، ایکس)
مشاعرمقدسہ میں میونسپلٹی کی جانب سے صفائی کے لیے اضافی کارکنوں کوتعینات کردیاگیا ہے۔ منی سے حجاج کی مکہ مکرمہ روانگی کے ساتھ ہی بلدیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرصفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حج 2024 کے مناسک کی ادائیگی کا آج آخری دن ہے۔ بیشترحجاج کرام منی سے رخصت ہو کرمکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں پرپہنچ جائیں گے جبکہ 20 فیصد کے قریب حجاج ایام تشریق کے تیسرے دن یعنی 13 ذوالحجہ کو بھی منی میں قیام کریں گے۔
بلدیہ کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں صفائی کا کام ایام حج میں بھی جاری تھا تاہم حجاج کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہیوی ٹرکس کو مشاعر میں نہیں لایا جاتا بلکہ مختلف مقامات پرکچرے کو کمپریس کرنے والے بڑے ڈرمز رکھے ہیں جن میں کچرے کو عارضی طورپر جمع کردیتے ہیں ۔
کمپریسر کے ذریعے کچرے کے ڈھیر کو دبا کر چھوٹا کردیا جاتا ہے جس کی وجہ ڈرم کی گنجائش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

مشاعر مقدسہ میں راستوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری رہتا ہے(فوٹو، اردونیوز)

بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں بلدیہ کے 28 اسٹیشنز ہیں جبکہ جمرات پل پرصفائی کے نظام کو منظم کرنے کے لیے اضافی کارکنوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
صفائی کے کارکنوں کی شفٹوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پرڈیوٹی ہوتی ہے جو مستقل بنیادوں پرعلاقے کی صفائی میں مصروف رہتے ہیں۔
ایام تشریق میں حجاج کی بڑی تعداد منی میں مقیم ہوتی ہے جس کی وجہ سے صفائی کے امورکو منظم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

شیئر: