غذائیت سے بھرپور پانچ غذائیں جو خالی پیٹ لی جا سکتی ہیں
غذائیت سے بھرپور پانچ غذائیں جو خالی پیٹ لی جا سکتی ہیں
پیر 24 جون 2024 7:27
ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ (فوٹو: فری پک)
صبح اٹھتے ہی لوگ ناشتے میں مختلف قسم کی غذا لیتے ہیں لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ صبح خالی پیٹ کیا کھانا چاہیے اور کس چیز سے گریز کرنا چاہیے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ایک مضمون کے مطابق صبح کے وقت نہار منہ بعض غذائیں ہمیں غذائیت فراہم کر سکتی ہیں جبکہ کچھ ہماری آنتوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔
غذائیت سے بھرپور پانچ غذائیں جن کو خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
انڈے دن کی شروعات کے لیے ایک بہترین غذا ہیں۔ نیوٹریشنسٹ میرا شرما کے مطابق ’انڈے پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جاگنے کے بعد آپ کے جسم کو توانائی بخشنے کے لیے ضروری ہیں۔‘
گری دار میوے
گری دار میوے توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ تمام ضروری غذائی اجزا سے بھرے ہوتے ہیں ۔ ان کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیےانہیں رات بھر بھگو کر رکھیں اور پھر صبح ان سے لطف اندوز ہوں۔
پپیتا
پپیتے میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ وزن کو بھی کنٹرول رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
بیریز
صبح کے وقت بیریز کا ایک پیالہ لینا بھی آپ کے لیے کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ان میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوتا ہے۔ بیریز میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں اس لیے آپ کو اضافی کھانے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
دلیہ
دلیہ کھانا صبح کا معمول بنائیں۔ یہ خالی پیٹ کے لیے ایک سپر فوڈ ہے اور نظام انہضام کے لیے بھی بہتر ہے۔ اس کے کھانے سے پیٹ کے مسائل جیسے بلوٹنگ اور گیس سے چھٹکارہ حاصل کریں۔