ریاض.... ریاض محکمہ صحت نے نجی صحت اداروں کے قانون کی خلاف ورزی پر 16میڈیکل کمپلیکس سربمہر کردیئے۔ بعض ادارو ںنے اجازت ناموں میں توسیع نہیں کرائی تھی۔ چند نے ایسا طبی عملہ تعینات کررکھا تھا جو اس کی کفالت پر نہیں تھا۔ صفائی کا نظام معیاری نہ ہونے کی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا او ر بند کئے جانے والے اداروں کو اس وقت تک کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی تاوقتکیہ وہ مطلوبہ خلاف ورزیوں کا ازالہ نہ کردیں۔