Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں فائرنگ،پاک بحریہ کے2 اہلکار جاں بحق

  گوادر ...بلوچستان میں گوادر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ نیول اہلکار معمول کے مطابق جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے کہ2 موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گھات لگا کر گاڑی پر فائرنگ کردی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

شیئر: