سعودی سول ایوی ایشن (GACA) کا کہنا ہے کہ 2024 میں چھ ماہ کے دوران 4 لاکھ 46 ہزار پروازوں کے ذریعے 62 ملین مسافر مملکت کے ہوائی اڈوں پر پہنچے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق 2024 میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں فضائی ٹریفک میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایئر کارگو ٹریفک کے حجم میں بھی 41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن کا 13 واں اجلاس جمعرات کو ہوا۔ جس کی صدارت ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج نے کی۔ اجلاس میں عسیر اور ابہا شہر کے نائب صدور اور دیگر اعلی عہدیدار اور مملکت میں شہری ہوابازی کے شعبے میں کام کرنے والی قومی کمپنیوں اور کیریئرز کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ فضائی مسافروں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ فضائی کارگو کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جو 606 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 21 فیصد اضافہ کے ساتھ یہاں مسافروں کی تعداد 17.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ یہاں پروازوں کی تعداد 132 ہزار رہی۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایْئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 24 ملین رہی جس میں 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہاں پروازوں کی تعداد 148 ہزار رہی۔
يواصل قطاع #الطيران_المدني التحليق في سماء الإنجازات، بتحقيق نسب قياسية في نمو الحركة الجوية بارتفاع في أعداد المسافرين بنسبة 17%، وزيادة حجم حركة الشحن الجوي بنسبة قياسية تجاوزت 41% عبر مطارات المملكة، خلال النصف الأول من عام 2024.#الاستراتيجية_الوطنية_للطيران pic.twitter.com/IeCB9Pb1j2
— هيئة الطيران المدني (@ksagaca) July 11, 2024