Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمبرج جامع مسجد کیلئے سعودی کا عطیہ

لندن .... کیمبرج نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ایک مخیر امیر نے بھاری عطیہ دیکر کیمبرج کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر میں کلیدی کردارادا کیا۔ مسجد نومبر 2018ءمیں مکمل ہوگی۔ کیمبرج مسجد ٹرسٹ کے سربراہ نے بتایا کہ کیمبرج انڈونیشیا، امریکہ اور خلیج کے ہزاروں لوگوں نے جامع مسجد کیلئے عطیات پیش کئے۔ البتہ سب سے بھاری عطیہ ایک سعودی امیر شیخ عبدالحکیم مراد نے پیش کیا۔ انہوں نے 15ملین اسٹرلنگ پونڈ دیئے۔ اسکی بدولت جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔300خواتین اور 700مرد عبادت کرسکیںگے۔

شیئر: