سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شہری دفاع کی ٹیموں نے ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود آٹھ افراد کو بچا لیا۔
اخبار 24 نے شہری دفاع کے حوالے سے بتایا آتشزدگی سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہری دفاع نے عمارتوں، تجارتی مراکز اور گوداموں میں فائر فائٹنگ سسٹم نصب کرانے پر زور دیا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے تجارتی اداروں اور عمارتوں کے مالکان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔