سعودی عرب انجیر کی پیدار میں خود کفیل ہوگیا
’انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان ہے جس کی مقدار 9.906 ٹن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انجیر کی پیدوار 111 فیصد ہونے سے ملک خود کفیل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے زرعی علاقوں میں انجیر کی سالانہ پیدوار 25 ٹن ہوگئی ہے جبکہ زرعی زمین کا رقبہ 1.421 ہیکٹر ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان ہے جس کی مقدار 9.906 ٹن ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر ریاض ریجن ہے جہاں 8.010 ٹن انجیر پیدا ہوتاہے جبکہ عسیر میں پیداوار کی مقدار 3.970 ٹن ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے کم مقدار میں انجیر کی پیدوار مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، الباحہ، قصیم، نجران، تبوک اور مدینہ منورہ میں بھی ہوتی ہے‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’سعودی عرب میں انجیر کی پیدوار فروری میں ہوتی ہے اور یہ موسمی پھل ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘۔