Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں

ہانیہ اسلم کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ سے تھا۔ (فوٹو: گوگل)
پاکستانی میوزیکل بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے کے سے چل بسیں۔
ہانیہ اسلم کے انتقال کی خبر کی تصدیق اُن کی کزن زیب بنگش نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی۔
زیب بنگش نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہانیہ اسلم کی کئی تصاویر شیئر کیں اور انسٹاگرام سٹوریز میں بھی اپنی کزن کو یاد کیا۔
ہانیہ اسلم اور زیب بنگش نے 2007 میں مشہور میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی بنیاد رکھی۔
اس بینڈ کو 2008 میں اُس وقت شہرت ملی جب کوک سٹوڈیو پاکستان میں زیب اینڈ ہانیہ کا گانا ’پیمانہ‘ سپرہٹ ہوا۔
ہانیہ اسلم نے مشہور گٹارسٹ، پروڈیوسر اور بینڈ لیڈر میکال حسن کے لیے سٹوڈیو انٹرن کے طور پر بھی کام کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zeb (@zebbangash)

وہ 2014 میں زیب اینڈ ہانیہ بینڈ چھوڑ کر پڑھائی کے لیے کینیڈا چلی گئی تھیں۔
کینیڈا سے واپس آ کر انہوں نے ایک مرتبہ پھر میوزک کی دنیا میں واپسی کی۔
ہانیہ اسلم نے پاکستانی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک بھی ترتیب دیا۔
اُن کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ سے تھا۔

شیئر: