Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو مصنوعات فراہم کرنے والے ریستوران اور کیفے پر نئی پابندیاں

درجہ حرارت اور ہوا کے انتظام کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ مقامی فوڈ سروس اور تمباکو کی مصنوعات فراہم کرنے والے ریستوراں مالکان کو تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے لیے الگ سیکشن مختص کرنا ہوگا جو کل رقبے کا 30 فیصد سے کم نہیں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا  کہ  معروف کیفے اور کیفے کی سرگرمیوں کو الگ ضرورت نہیں اگر ان کے پاس کیٹرنگ سروس موجود ہو۔ معروف کیفے کو کھلے ایریا اور علیحدہ کمروں میں تمباکو مصنوعات فراہم کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت نے اس حوالے سے تمام شرائط اور ضابطے ’استطلاع‘ پلیٹ فارم پر جاری کیے ہیں۔ ان میں لائسنس یافتہ فٹ پاتھوں پر بیٹھنے کی جگہ اور سروسز کے ساتھ ریستوران کے لیے تمباکو مصنوعات کی فراہمی، نمائش اور فروخت پر پابندی شامل ہے۔
اس صورت میں جب تمباکو کی مصنوعات ریستوراں کے باہر بیٹھنے والے ایریا میں سروس اور کیفے کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں تو سیٹنگ ایریا مکمل طور پر کور ہونے چاہئیں۔ کپڑے اور پلاسٹک کی رکاوٹوں کا استعمال ممنوع ہے۔ تمباکو مصنوعات پیش کرنے والے  ریستوراں کے بیرونی اور اندرونی دروازے آٹو میٹک ہونے چاہئیں۔
اسی طرح تمباکو مصنوعات فراہم کرنے والے ہالز میں درجہ حرارت اور ہوا کے انتظام کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ جراثیم سے پاک و صاف ماحول اورصفائی ستھرائی کےلیے بھی مختلف ہدایات دی گئی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے ان تقاضوں کا مقصد تمباکو کی مصنوعات فراہم کرنے کے عمل کو کنٹرول کرنا، اس کے معیار کی تعمیل کو یقینی بنانا اور غیر تمباکو نوشوں کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے بچانا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: