سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے منگل کو ریاض میں مملکت میں امریکی سفیر مائیک رٹنی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں نائب وزیر برائے قونصلر امور علی الیوسف سے ریاض میں شام کے سفیر ایمن سوسان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔