Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

قاہرہ میں سعودی، مصری ملٹری کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوا ہے (فوٹو: ایکس وزارت دفاع)
سعودی، مصری ملٹری کمیٹی نے دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ نے کی۔
اجلاس میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی اور مصری مسلح افواج کے متعدد اعلی افسران بھی شریک ہوئے۔

شیئر: