Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیک کراٹے ماہر اور کوچ جو ایک فالکنر بن گئے

سعودی فالکن کلب کی طرف سے  کوششوں اور سہولتوں کی تعریف کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سابق چیک کراٹے ماہر اور سعودی کراٹے فیڈریشن کے کوچ ایلیان کیروف نے فالکنری کا نیا شوق اختیار کیا ہے۔
انہوں نے 2002 میں سعودی کراٹے فیڈریشن میں کام کرتے ہوئے پہلی مرتبہ فالکنری میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کی، اب وہ ایک فالکن فارم چلاتے ہیں اور 2024 کی بین الاقوامی فالکن بریڈز کی نیلامی میں اپنے کچھ فالکنز کی نمائش کررہے ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق سعودی فالکنز کلب کے زیر اہتمام یہ نیلامی ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں کلب کے ہیڈ کوارٹر میں 24 اگست تک جاری رہے گی جہاں 61 ملکوں کے معروف فالکن بریڈرز حصہ لے رہے ہیں۔
بی جی فالکنز کے مالک ایلیان کیروف نے کہا کہ وہ نیلامی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے ’دونوں مشاغل کے درمیان سب سے مضبوط تعلق برق رفتاری ہے جو کراٹے پلیئر میں ہونی چاہیے جو ایک فالکن کی سب سے اہم خصوصیات میں سے ایک ہے‘۔
اس کے علاوہ کراٹے پلیئر جیتنے کے لیے کبھی کبھی اس غیظ و غضب کو استعمال کرسکتا ہے جو شکار کی تلاش میں فالکن میں ہوتی ہے۔
انہوں نے سعودی فالکن کلب کی طرف سے فراہم  کی جانے والی کوششوں اور سہولتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ’مارکیٹ حیرت انگیز اور تنظیم بہترین ہے۔ میں نے 32 فالکنز کے ساتھ حصہ لیا اور ان تک 12 فروخت ہوچکے ہیں۔ فالکن کے شوقین اب بھی ہر روز نیلامی میں آرہے ہیں‘۔
ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نمائش ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں فالکن اور فالکن بریڈرز سالانہ ملتے ہیں جو سعودی فالکن کلب کی طرف سے فالکنری کی تاریخی روایت کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو ظاہر ہے۔

شیئر: