Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں فتوی سمپوزیم میں شرکت

مپوزیم کا اہتمام مسجد نبوی اور مسجد الحرام کی جنرل پریذیڈ نسی نے کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے مسجد نبوی میں دوسرے فتوی سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سمپوزیم کا اہتمام مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈ نسی نے کیا ہے۔
سعودی علما کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ فہد الماجد نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی جانب سے تقریر کی جس میں انہوں نے کہا ’مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی  ترقی و توسیع سعودی عرب کی دو مقدس مساجد سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی وژن 2030 کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان عبادت کےلیے مکہ اور مدینہ آئیں‘۔


سمپوزیم کے موقع پر ایک نمائش میں فتووں کے ارتقا کو دکھایا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے حج کی سہولت کے حوالے سے حالیہ فتووں اور حج اجازت نامے کی ضرورت اجاگر کرنے کے لیےعلما کونسل کے فیصلے پر بات کی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا’ یہ سمپوزیم  ملکی قیادت کی جانب سے دونوں مقدس مساجد کی خدمت اور عالمی سطح پر ان کے پیغام کو پہنچانے کے حوالے سے جاری کوششوں کو ظاہر کرتا ہے‘۔
گورنر مدینہ منورہ  نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی صدارت اور مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے درمیان معاہدوں کی تقریب مں بھی شرکت کی۔
ان معاہدوں کا مقصد مسجد نبوی میں تحقیق اور مطالعے کےلیے فتوی چیئر کا قیام اور فتووں کےلیے مصنوعی ذہانت سمیت تیکنیکی ٹولز کو اپنانا ہے۔
سمپوزیم کے موقع پر ایک نمائش میں فتووں کے ارتقا کو دکھایا گیا۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح ربورٹس وڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے زائرین کو وضاحت، رہنمائی اور فتوے فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: