ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 4 ستمبر تک جاری رہنے والی ان تین روزہ نمائشوں کا افتتاح فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس کے صدر حسن الحویزی نے کیا۔
ان نمائشوں کا مقصد مملکت میں گودام، لاجسٹکس، لکڑی اور لکڑی کے کام کرنے والی فرموں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے۔
اس موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں حسن الحویزی نے کہا ’ہم اس اہم لاجسٹکس ایونٹ میں ایک معاون پارٹنر کے طور پر شرکت کر رہے ہیں، جو لاجسٹک سیکٹر سعودی وژن 2030 کی حمایت میں آگے بڑھنے اور بڑھانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔
سعودی چیمبرز آف کامرس کے صدر نے مزید کہا کہ 3,500 سے زیادہ مصنوعات اور خدمات کو پیش کرتے ہوئے ان نمائشوں میں لاجسٹک سروسز اور وئیر ہاؤسز کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں کو واضح کیا گیا ہے۔
ایکسپو کے منتظم اور ڈی ایم جی ایونٹس میں کنسٹرکشن کے سینئر نائب صدر محمد قاضی نے کہا ’ نمائش میں شرکت کرنے والے زائرین نے مملکت میں سپلائی چین سلوشنز اور لکڑی کی مخصوص مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔
تیمر گروپ کے چیف سپلائی چین آفیسر عمرو المنصوری نے بتایا ’ ریاض ایکسپو میں نمائش ہمارے لئے ’فائدہ مند تجربہ‘ ہے اور یہاں مصنوعات کی نمائش اور صنعتی روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
عمرو المنصوری نے مزید کہا ’ ان دونوں نمائشوں کے منتظمین کی جانب سے پیش کئے جانے والے تعاون نے ہمارے شعبے میں ترقی کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
جدہ میں خصوصی کیمیکلز اور فنشنگ مصنوعات فراہم کرنے والے فیان گروپ نے اپنے موبائل صنعتی روبوٹس کا لائیو مظاہرہ پیش کیا۔
صنعتی روبوٹس وسائل کو بہتر بنانے اور آپریشنز برقرار رکھنے‘ اور ‘خودکار خدمات کے ذریعے رہائشی ترقی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بہتر بناتے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں