Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹ آف آئسولیشن کی منفرد نمائش کا آغاز

لاک ڈاؤن میں فنکاروں کے تخلیق کردہ شاہکارکی حوصلہ افزائی کی جائیگی(فوٹو عرب نیوز)
وزارت ثقافت کی جانب سے سعودی عرب میں آرٹ آف آئسولیشن کے نام سے آن لائن نمائش کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ نمائش گذشتہ روز سے شروع کی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو آرٹ گیلری میں جا کر حقیقی نمائش کے لطف سے ہمکنار کرے گی۔

میادین گروپ کی جانب سے وزارت ثقافت کی زیر نگرانی اچھا آغاز ہے(فوٹو عزلہ آرٹ)

https://ozla.artآرٹ آف آئسولیشن کا انعقاد ویب سائٹ  کے ذریعے کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں پیشہ ور آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ بچوں اور دیگر حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے فن پارے بھی دکھائے گئے ہیں۔

سعودی فنکاروں کو تخلیق کردہ شاہکار کا اشتراک کرنے کا موقع دیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

نمائش دیکھنے والے ویب سائٹ پر مختلف اور منفرد طریقے سے بٹن کی مدد سے تصاویر کو گھما کر نمائش میں موجود ہر شاہکار اور تصویر کا معائنہ کر سکتے ہیں۔
آن لائن نمائش میں ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے کا بھی منفرد طریقہ دیا گیا ہے۔
زائرین کیمرے کو گھمانے کے لیے اوپر اور نیچے کے بٹنوں کا استعمال کرتے ہوئے آگے اور پیچھے کی سمت کلک کرتے جائیں گے اور آگے بڑھتے جائیں گے۔

نمائش میں موجود ہر شاہکار اور تصویر کا معائنہ کیس جاسکتا ہے(فوٹو عزلہ آرٹ)

ورچوئل نمائش سعودی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ شراکت میں میادین گروپ کی جانب سے وزارت ثقافت کی زیر نگرانی ایک اچھا آغاز ہے جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دنوں میں سعودی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

عوام کی دلچسپی کے لیے ثقافتی تقریبات کو جاری رکھا جائے گا (فوٹو عزلہ آرٹ)

ان مخصوص فن پاروں کو ڈیجیٹل طریقے سےایک جگہ پر نمائش کے طور پرعوام کی دلچسپی اور دیکھنے کے لیے رکھناحقیقی نمائش کا تاثر دیتی ہے۔
یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس کا مقصد وزارت کے ساتھ مل کر ثقافتی میدان میں جدت کی حوصلہ افزائی کرنا اور لاک ڈاون کے زمانے میں ثقافتی تقریبات کو جاری رکھنا اور بڑھانا ہے۔

شیئر: