Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مستقبل کا سعودی عرب‘ عالمی نمائش کا انعقاد ریاض میں ہوگا

’نمائش میں 250 عالمی کمپنیوں کے علاوہ حکومتی ادارے شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: واس)
دار الحکومت ریاض میں ’kigdom of tomorrow‘ عالمی نمائش کا انعقاد 29 اپریل سے 4 مئی تک ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایگزیبیوشن سینٹر ملہم میں منعقد ہونے والی نمائش میں 250 عالمی کمپنیوں کے علاوہ حکومتی ادارے شریک ہوں گے۔
نمائش میں سعودی عرب کے مستقبل کا تصور دیا جائے گا جس کے تحت سعودی حکومت مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے۔
نمائش میں مستقبل قریب اور بعید کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
نمائش میں شرکا کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ سعودی عرب کے مستقبل سے آگاہ کیا جائے گا جہاں وہ نہ صرف مستقبل کو دیکھ سکیں گے بلکہ اسے محسوس بھی کرسکتے ہیں۔
نمائش میں بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ حکومتی اہلکار سمیت 80 مقررین خطاب کریں گے جبکہ متعدد ورکشاپس کا بھی انعقاد ہوگا۔

شیئر: