Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے ترسیل زر میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں رواں برس زیادہ رقم ارسال کی گئی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کا کہنا ہے کہ جولائی میں مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے رقم کی ترسیل میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ’ساما‘ کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں 12.9 ارب ریال غیرملکیوں نے اپنے ملک ارسال کیے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2023 میں ماہ جولائی کے مقابلے میں رواں برس اسی ماہ کے دوران رقم کی ترسیل میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ساما کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس یعنی جون 2022 سے جولائی 2024 تک  رقم کی ترسیل کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ رواں برس غیرملکیوں کی جانب سے زیادہ رقم ارسال کی گئی ہے۔

شیئر: