جنرل فہد السمان سے امریکی افواج کے نائب سربراہ کی ملاقات
’دونوں ملکوں کے درمیانی عسکری تعاون پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل فہد بن حمد السمان سے امریکی افواج کے نائب سربراہ چارلز کوپر نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی مشترکہ فورس کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کےدوران دونوں ملکوں کے درمیانی عسکری تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں عسکری رہنماؤں نے مشترکہ مشقوں کے علاوہ دلچسپی کے متعدد أمور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر امریکی أفواج کے نائب سربراہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ملاقات کے دوران مشترکہ فورس کے نائب سربراہ میجر عبد اللہ الغامدی اور دیگر عسکری ذمہ داران بھی موجود تھے۔