Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیفا ایوارڈز: ابوظبی میں بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ نے دھوم مچادی

شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے ایوارڈز پسند ہیں، میں ایوارڈز کا لالچی ہوں۔‘ (فوٹو: انسٹاگرام آئیفا)
بالی وڈ کے آئیکون شاہ رخ خان نے سنیچر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا اور لائم لائٹ سے طویل عرصے سے غیر حاضری کے بعد کہا کہ ’واپس آ کر اچھا لگا۔‘
58 سالہ اداکار ابوظبی میں پانچ گھنٹے کے شو میں کو ہوسٹ تھے اور ایکشن تھرلر ’جوان‘ میں اپنے کردار کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں، میں ایوارڈز کا لالچی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کی طرف سے تھوڑی خوشی ملی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا۔‘
صبح ڈھائی بجے تک جاری رہنے والے پروگرام میں شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ کامیڈی سکٹس کیے اور ڈانس کیا۔
شاہد کپور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سٹیج تک پہنچے اور شاہ رخ خان کے نمودار ہونے پر آتش بازی سے ان کا ستقبال کیا گیا۔
گذشتہ برس ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان نے پانچ سال تک کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا تھا۔
ان کی بالی وڈ میں ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انڈسٹری کو ملک کے اندر ہی چیلنجز او مقابلے کا سامنا ہے۔
بالی وڈ کا بزنس نیٹ فلکس جیسی سٹریمنگ سروسز میں اضافے کے ساتھ متاثر ہو رہا ہے۔

ابوظبی مسلسل تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا تھا جو 2000 میں شروع ہوا تھا (فوٹو: انسٹاگرام آئیفا)

انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے والی اور ایڈوائزری کمپنی ’ایلارا کیپٹل‘ کا اندازہ ہے کہ باکس آفس کی آمدنی 2024 کی پہلی ششماہی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد تک کم تھی۔
تاہم 2023 خاص طور پر بہتر تھا کیونکہ بالی وڈ نے کوروان وائرس کی وبا کے بعد اچھی فلموں کے ساتھ واپسی کی۔
ابوظبی مسلسل تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا تھا جو 2000 میں شروع ہوا تھا اور صرف ایک بار انڈیا میں ہوا ہے۔

شیئر: